ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:وٹلا چک پوسٹ پر پولس تلاشی کے دوران ملزموں نے چلائی گولی : اے ایس آئی زخمی ، ملزم گرفتار

منگلورو:وٹلا چک پوسٹ پر پولس تلاشی کے دوران ملزموں نے چلائی گولی : اے ایس آئی زخمی ، ملزم گرفتار

Fri, 26 Mar 2021 18:27:55    S.O. News Service

منگلورو:26؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) پولس کو چکما دے کر کیرلا سے کرناٹک کی طرف روانہ ایک کارکو چک پوسٹ پرپولس نے روکنے کی کوشش کی تو شر پسندوں نے کار کے اندر سے ہی ایس آئی پر گولی چلا دی۔  واقعہ جمعہ کی صبح سالتور کوڈنگے چک پوسٹ پر پیش آیا ۔

وٹلا پولس تھانہ ایس آئی ونود گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ گولی چلا کر فرار ہونے کی کوشش کررہے شرپسندوں کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ کیرلا سے  شرپسندوں کی ٹولی بذریعے کار وٹلا کی طرف روانہ ہونےکی اطلاع پولس کو دی گئی تھی۔ وٹلا پولس سالتور کوڈنگے چک پوسٹ پر کار کی ناکہ بندی کی ۔ کار چک پوسٹ پر پہنچتے ہی پولس نے کار کوروک کر تلاشی لینےکی کوشش کی تو ملزموں نے پولس پر ہی گولی چلانےکی کوشش کی۔ جس کے نتیجےمیں ایس آئی ونود زخمی ہوگئے۔  پولس نے فوری طورپر کارروائی کرتےہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پڑوسی ریاست کیرلا میں ودھان سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں  جس کے  پس منظر میں وہاں غیر قانونی سرگرمیاں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا  یہی وجہ ہے کہ  چک پوسٹ پر پولس کی جانچ سخت  کی گئی  ہے۔


Share: